Hamari Namaz Hamari Dua – Urdu
حضرت مولوی سید یعقوب سلیم صاحب نے قوم مہدویہ کے بچوں کے لئے اردو زبان میں ” ہماری نماز اور ہماری دعا ” کا جو تحفہ دیا ہے ۔ وہ موجودہ حالات کے لحاظ سے کافی مقبول عام ہوا اور اس کی شدید ضرورت بھی تھی ، اسی کتاب کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کروا کر ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں تقسیم کرنے کا حضرت یعقوب سلیم صاحب نے جو مصم ارادہ کیا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے اس کی تکمیل ہوتی نظر آرہی ہے۔
چنانچہ ” ہماری نماز اور ہماری دعاء ” کا پہلا حصہ جو چوتھی جماعت سے ساتویں جماعت کے طلبا اور طالبات کے لیے ہے چھپ کر منظر عام پر آچکا ہے ۔ جس میں پانچ کلموں کے علاوہ کلمہ تصدیق ، ایمان مجمل و ایمان مفصل ، وضو اور غسل کے اقسام اس کی میتیں ، نماز کے آداب و شرائط و مسائل اور مسنون دعائیں بیان کی گئیں ہیں ۔ اور اسی کا ترجمہ ہندی وانگریزی زبان میں بھی طبع ہو چکا ہے ۔ جو موجودہ دور کے نوجوان نسل کے لئے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے