Waliyan-e-Vilayat Part 2 – Urdu
Preface
والیان ولایت دراصل فاضل قلم کار کی حیات کا ایک انمول کا رنامہ ہے۔اور قوم کے لئے ایک نایاب تحفہ ہے ۔ قاری اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس کے مطالعہ کے بعد ہی کر سکتا ہے ۔حضرت عربی صاحب نے جس محنت و جانفشانی کد و کاوش سے اس کو مرتب کیا ہے وہ ان کی زندگی کا ایک عظیم قابل قدر اور قابل تحسین کارنامہ سمجھا جائے گا۔ یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے ۔ پہلے حصہ میں حضور سید نا مہدی علیہ السلام کی سیرت طیبہ آپ کے جانشینوں اور اولا داماد کے تذکرے ہیں۔اس کا دوسرا حصہ حضرت بندگی میاں شاہ خوند میر صدیق ولایت کی اولاد کے احوال پر مشتمل ہے اور آخری حصہ میں حضرت بندگی میاں شاہ نعمت حضرت بندگی میاں شاہ نظام حضرت بندگی میاں شاہ دلاور اثنا عشر مبشر و دیگر اصحاب و تابعین حضرت مهدی موعود علیہ السلام اور ان کی اولاد کے تذکرہ پر مشتمل ہے۔